Junoon e Khanzada
کچھ لوگ محبت کرتے ہیں، کچھ محبت میں گرفتار ہوتے ہیں، اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے لیے محبت ایک جنون بن جاتی ہے۔
جنونِ خنزادہ ایک ایسے ہی ضدی، غصے سے بھرپور اور حد سے زیادہ پوزیسِو شخص کی کہانی کا تصور ہے، جس کے لیے اپنی محبت کو کسی دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے برداشت کرنا بھی ناممکن ہے۔ اس کی شخصیت میں رعب ہے، لہجے میں سختی اور محبت میں ایک خطرناک حد تک شدت۔
دوسری طرف ہے ایک بے باک، خوداعتماد اور اپنی مرضی سے زندگی جینے والی لڑکی، جس کی خوبصورتی، انداز اور آزادی اسے مزید بے چین کرتے ہیں۔
ایک طرف انا، ضد اور اختیار کی خواہش، تو دوسری طرف بے باکی اور اپنی مرضی سے جینے کی چاہت۔
کیا یہ دونوں ایک دوسرے کی محبت بنیں گے یا ایک دوسرے کے جنون کی وجہ؟
کیونکہ جب خنزادہ کا جنون جاگتا ہے، تو پھر نہ ضد کی حد رہتی ہے اور نہ محبت کی!
Reader Reviews
56 Community Ratings
4.7
Write a Review
Share your rating with the community